Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی نوجوانوں پر قابض فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 11 شدید زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
قابض صیہونی فورسز نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران مغربی کنارے میں 12 فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مزید 40 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ادھر اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں داخلے کے لیے آنے والے کینیڈا کے پارلیمانی وفد کو بھی سرحد پر روک دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھ کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ سمیت 30 رکنی وفد کو اردن کے ایلن بی کراسنگ سے آگے جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ کینیڈین حکام نے اس اقدام کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں زمینی حقائق کے آزادانہ مشاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan