Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترک امدادی ادارے نے مزید قافلے غزہ روانہ کرنے کا اعلان کر دیا

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla7

ترکی میں کام کرنے والے ملک کے سب سے بڑے رفاہی ادارے”ترک ھیومن ایڈ” کے چیئرمین بلند یلدرم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کے بعد مزید امدادی قافلے غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے. اس حوالے سے اگلے تین ماہ میں حیران کُن انکشافات کیے جائیں گے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بلند یلدرم نے انقرہ میں انڈونیشیا، فرانس، جرمنی اور فلسطین سمیت دیگر مسلم اور یورپی ممالک کے مسلمان نوجوانوں کے وفود سے ملاقات کی. اس موقع پر بلند یلدرم کا کہنا تھا کہ یورپی برادری اور عالم اسلام میں غزہ کے محصورین کی مدد کے لیے پیدا ہونے والی ہمدردی قابل قدر ہے. اس موقع پر ترک امدادی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس ایک طاقتور اور منہ زور میڈیا ہے، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالم اسلام کو اسی طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے ترک عوام، یورپی برادری اور مسلمان ممالک کی حکومتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے محصورین کے لیے پہلے سے بڑھ کر امداد فراہم کریں. دریں اثناء عالمی ماہرین قانون اور عالمی شہرت یافتہ وکلاء کا دور روزہ اجلاس جمعہ کے روز استنبول میں ختم ہو گیا ہے. اجلاس میں دنیا کے کل 25 ممالک کے ماہرین قانون نے شرکت کی. اجلاس کا مقصد فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد اسرائیلی عسکری اور سیاسی قیادت کے خلاف عالمی سطح پر قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار کا تعین کرنا تھا. اجلاس کے اختتام ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ماہرین قانون نے کہا کہ انہوں نے اجلاس میں طے کیا ہے کہ اسرائیل کے ڈیڑھ ماہ قبل فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے تناظر میں تل ابیب کے خلاف عالمی عدالتوں میں دعوے دائر کرائے جائیں گے. اسرائیل نے امن اور انسانی امداد کے پہلو سے جانے والے امدادی بحری جہاز پر شب خون مار کر جارحیت اور دہشت گردی کا ارتکاب کیا، جس پر اسرائیلی قیادت کو سزا ضرور دلوائی جائے گی. وکلا نے عالمی ماہرین قانون اور دنیا کے ممتاز وکلا سے اپیل کہ وہ اسرائیل کے خلاف ان کے مقدمات قائم کرنے کی کوششوں میں ان کی معاونت کریں. اس موقع پر ترکی کےمعروف قانون دان رمضان آری ترک نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اجلاس میں 25 ممالک کے ماہرین نے اسرائیل کے فریڈم فلوٹیلا پر وحشیانہ حملے کے ارتکاب پرعالمی سطح پر صہیونی قیادت کے خلاف مقدمات کھولے جانے پراتفاق کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دنیا ہمارا ساتھ دے اور اسرائیلی قیادت کو قانون نافذ کرنے والے عالمی اداروں اور انٹرپول کے ذریعے گرفتارکر کے قرار واقعی سزا لوائے. رمضان آری نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ “ہم اسرائیل کو دنیا میں ایک مجرم کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں. اس سلسلے میں ہمیں عالمی برادری، حکومتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور وکلا سے معاونت درکار ہو گی، لہٰذا ہر وہ شخص جو انسانی حقوق کی اہمیت کو سمجھتا ہے وہ اسرائیل کے ان جنگی جرائم کی تحقیقات میں ان کا ساتھ دے” خیال رہے کہ ترکی میں عالمی ماہرین قانون کے اجلاس میں دنیا کے کئی ممالک کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مندوبین بھی شریک ہوئے.ان میں برطانیہ، انڈونیشیا اور دیگرممالک شامل ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan