Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کی آزادی میں رکاوٹ، عاصم افتخار کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

پاکستان نے سڈنی حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی جانب سے سڈنی واقعے کی شدید مذمت کی گئی، عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیر عملدرآمد ضروری ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہئے، یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کی آزادی میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے، عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan