Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

القدس کی فلسطینی شناخت پر اسرائیلی فوجی منصوبے کا خطرہ

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے قابض اسرائیل کی اس پالیسی کے نتائج پر خبردار کیا ہے جو مقبوضہ بیت المقدس کو منظم انداز میں عسکری مرکز میں تبدیل کرنے اور طاقت کے زور پر اسے اپنا نام نہاد دارالحکومت ثابت کرنے کے لیے اپنائی جا رہی ہے۔ یہ تمام اقدامات شہر کی شناخت اور اس کی تاریخی و مذہبی حیثیت کو مٹانے کے لیے جاری صہیونی یہودیانے کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس بلدیہ اور قابض اسرائیلی وزارتِ دفاع کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط جن کے تحت شہر کے مغربی داخلی راستے پر قائم ایک وسیع شہری کمپلیکس میں فوجی اور سکیورٹی یونٹس منتقل کیے جائیں گے القدس کی عسکریت کاری اور اس پر قبضے کی نوعیت کو مزید گہرا کرنے کی نہایت خطرناک پیش رفت ہے۔

محمود مرداوی نے وضاحت کی کہ اس معاہدے میں عسکری کالجز کی منتقلی اسلحہ تحقیق اور ترقی کے ڈائریکٹوریٹس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈھانچوں کا قیام ایک فوجی میوزیم کی تعمیر ،بھرتی دفاتر کی توسیع اور فوجی اہلکاروں اور افسران کے لیے مخصوص رہائشی منصوبوں کا نفاذ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اس واضح سمت کی عکاسی کرتے ہیں جس کا مقصد القدس کو ایک جدید فوجی اور سکیورٹی مرکز میں تبدیل کرنا اور زمین پر ایسی نئی حقیقتیں مسلط کرنا ہے جو شہر کے نقش و نگار بدل دیں اس کی عرب اور اسلامی شناخت کو نشانہ بنائیں اور اس کے مستقبل کو قابض اسرائیلی عسکری ادارے سے جوڑ دیں۔

محمود مرداوی نے متنبہ کیا کہ یہ تمام اقدامات القدس کو یہودیانے اور اس کی آبادیاتی ساخت کو بدلنے کے جامع منصوبے کا حصہ ہیں جن کے ذریعے فلسطینی باشندوں پر مصادروں علیحدگی اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کے ذریعے گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پالیسیاں مزید تصادم اور کشیدگی کو جنم دیں گی اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام القدس کو یہودیانے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کیونکہ القدس ہی اس جدوجہد کا مرکز ہے جو قابض دشمن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

حماس کے رہنما نے عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور عرب و اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں اور فوری طور پر ان استعماری منصوبوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں نیز قابض اسرائیل کو القدس اور اس کے باسیوں کے خلاف جاری سنگین خلاف ورزیوں اور جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan