مغربی کنارے کے ضلع الخلیل میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں، صہیونی فوج نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسی طرح ساتھ موجود گھروں میں بہت سے خاندان بھی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔ اسرائیلی نے صبح چار بجے تک آنسو گیس کی شیلنگ جاری رکھی۔ الخلیل شہر کے علاقے حاووز دوم میں اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر دیا، اسی طرح شہر کی دیگر کالونیوں میں بھی قابض اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کیٓ حرکات وسکنات دیکھیں گئیں۔ فوج نے بئر حرم رامہ اور شہر کے پرانے علاقے میں سرچ آپریشن کیا مگر کسی کو گرفتار نہ کیا، تاہم شہر کے جنوب مغربی علاقے دوا سے ایک یونیورسٹی کے طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ’’19 سالہ طالب علم صہیب نایف ابوزنید شرحہ کا گھر منہدم کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔اسرائیلی فوجیوں نے ضلع کے جنوب میں فوار جنکشن پر ایک چیک پوسٹ قائم کی اور آنے جانے والوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈ کی چیکنگ اور گاڑیوں کا معائنہ کرنا شروع کر دیا۔