Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

30 سے زائد فلسطینی شہداء کے جسدِ خاکی الشفاء ہسپتال سے برآمد

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ کے سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ الشفاء ہسپتال کے ایک کمپلیکس کے اندر واقع اجتماعی قبر سے 30 سے زائد شہداء کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں چوتھے روز بھی مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی غیر قانونی قبروں سے شہداء کی لاشیں نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

تلاش اور لاشیں نکالنے کے دوران سول ڈیفنس نے ایک نئی اجتماعی قبر دریافت کی جس میں الشفاء ہسپتال کی دیواروں کے اندر 30 سے زائد شہداء کی باقیات موجود تھیں۔

ادارے نے بتایا کہ اس کی ٹیمیں ان قبروں سے شہداء کی باقیات نکالنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، اور کل تعداد تقریباً 300 شہداء کے لگ بھگ تخمینہ لگایا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اس ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ الشفاء ہسپتال کمپلیکس میں دفن کیے گئے شہداء کی باقیات منتقل کرنا شروع کرے گی، اور یہ کہ “کمپلیکس میں دفن شدہ لاشوں کی منتقلی متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کے بعد اتوار سنہ 7 دسمبر سے شروع ہوا”۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ اس تاریخ کے بعد تمام لاشوں کو نامعلوم قرار دے کر دیئر البلح کے قبرستان میں منتقل کیا جائے گا، جو غزہ کے وسط میں واقع ہے۔

سات اکتوبر 2023ء کے بعد سے قابض اسرائیل نے امریکہ اور یورپی حمایت کے ساتھ غزہ پر نسل کشی کی کارروائیاں کیں، جس میں قتل، بھوک، تباہی، بے دخلی اور گرفتاری شامل ہیں، اور بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت کے احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔

ان سفاکانہ جرائم کے نتیجے میں دو لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد لاپتہ، سیکڑوں ہزار بے گھر، اور شدید قحط جو زیادہ تر بچوں کی جان لے گیا، جبکہ غزہ کے بیشتر شہر اور علاقے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ فلسطینی گروپوں اور قابض اسرائیل کے درمیان سیز فائر سنہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan