Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

سات اکتوبر کے سے اب تک اسرائیلی فوج میں زخمیوں کی تعداد 22 ہزار تک پہنچ گئی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعتراف کیا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی فلسطینی مزاحمتی کارروائی ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ کے بعد سے قابض فوج کے تقریباً بائیس ہزار افسر اور سپاہی مختلف حملوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق ان زخمیوں میں اٹھاون فیصد ایسے ہیں جو شدید نفسیاتی صدمات اور صدمے کے بعد پیدا ہونے والی ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ ان میں سے انچاس فیصد زخمیوں کی عمریں تیس برس سے کم ہیں۔

قابض وزارت جنگ نے بتایا کہ ان فوجیوں میں ایک سو بیالیس ایسے ہیں جو اب وہیل چیئر پر مجبور ہیں اور اٹھاسی اہلکار اپنے اعضا سے محروم ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار نے گذشتہ اکتوبر کے اختتام پر انکشاف کیا کہ پچھلے اٹھارہ مہینوں کے دوران قابض فوج میں دوسو اناسی خودکشی کی کوششیں ریکارڈ کی گئیں جن میں سے چھتیس فوجیوں نے موقع پر اپنی جانیں لے لی تھیں۔

گذشتہ ہفتے صہیونی اخبار معاریو نے لکھا کہ قابض اسرائیلی فوج اس وقت اپنے عملے کی شدید کمی کا سامنا کر رہی ہے اور اس کے پاس تقریباً بارہ ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جن میں نو ہزار جنگی سپاہی اور تین ہزار معاون عملہ شامل ہے۔

اخبار نے اپنے جنگی نامہ نگار آوی اشکنازی کے حوالے سے بتایا کہ دو برس اور دو ماہ سے سات محاذوں پر جاری شدید جنگ نے قابض فوج کو نڈھال کر دیا ہے۔ افسر تھکن کا شکار ہو چکے ہیں اور سپاہی اپنے گھروں کو لوٹنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan