مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیاں بنیادی طور پر غلط ہیں ۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن نے غزہ کو تباہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔غزہ میں معصوم شہریوں کو مارا گیا ۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔