Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان-فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی غزہ پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت

اسلام آباد – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
پاکستان،فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس رکن قومی اسمبلی عمار احمد خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس ہوا۔ اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر، ڈاکٹر زُہیر محمد حمد اللہ زید بھی اجلاس میں شریک تھے۔

فلسطین کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنوینر نے پاکستان اور فلسطین کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات پر زور دیا، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کیا کہ مسئلۂ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جیسا کہ متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں درج ہے۔

7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شدت آنے کے بعد سے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، کنوینر نے کہا کہ پاکستان نے سیاسی، سفارتی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر بھرپور انداز میں فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان نے ہمیشہ فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔

گروپ کے اراکین نے فلسطین میں انسانی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے ضروری اشیائے خورونوش کی مسلسل ناکہ بندی کی شدید مذمت کی۔ ارکان نے کہا کہ خوراک، ادویات اور امدادی سامان کی فراہمی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول اور عالمی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔

فلسطین کے سفیر نے مسلسل حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام آزادی، وقار اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد اور دیرینہ دوست سمجھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan