Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

رفح: حماس رہنما کے فرزند عبداللہ حمد شہید

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے مرکزی رہنما اور مذاکراتی وفد کے رکن غازی حمد کے فرزند عبداللہ حمد رفح میں قابض اسرائیل کے محاصرے اور مہینوں طویل گھمسان کی جھڑپوں کے بعد شہید ہو گئے۔

شہید کے بھائی محمد حمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا پیارا بھائی عبداللہ شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو گیا۔ وہ اپنے رب کی رضا کے لیے ثابت قدم رہا۔ رفح کی سرنگوں میں گھرا ہوا دشمن سے برسرِ پیکار رہا اور اسی حال میں رب کے حضور حاضر ہوا۔ وہ سینہ سپر ہو کر لڑا اور سر اٹھا کر گیا۔

قابض اسرائیل کی افواج نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے رفح کی سرنگوں میں موجود متعدد مزاحمت کاروں کو قتل کر دیا ہے، جن کا رابطہ 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد منقطع ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ حماس کے کئی رہنماؤں کے بیٹے قابض اسرائیل کی سفاکیت کے مقابلے میں مزاحمت کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے خون سے اس ارضِ مقدس کی حفاظت اور اپنے نصب العین کی پاسبانی کا عملی ثبوت دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan