Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی انٹیلی جنس کا شیخ رائد صلاح کے قتل کا منصوبہ طشت ازبام

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-19

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین میں قائم تحریک اسلامی کےسربراہ شیخ رائد صلاح کے صہیونی انٹیلی جنس کی طرف سے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے.
اطلاعات کے مطابق بارہ سال قبل فلسطینیوں کے قتل کے ملزم ایک انتہا پسند یہودی”حائیم فرلمن” نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اسے شیخ رائد صلاح کو قتل کرنےکے لیے بھاری رقم فراہم کی تھی.
اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی ویب سائٹ پر جاری ایک تازہ رپورٹ اور عبرانی ٹی وی “2” کی رپورٹ میں”فرلمن” کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے”فرلمن کو گرفتار کر لیا ہےِ. پولیس کے ہاں زیرحراست انتہا پسند یہودی کے پاس سے 1500 شیکل کی رقم اور ایک آڈیو ٹپ بھی برآمد ہوئی ہے جس میں اس کا دعویٰ ہے کہ “اسرائیل کے داخلی سلامتی سے متعلق خفیہ ادارے” شاباک” کے لیے جاسوسی کرتا ہے،پر اہم نوعیت کی معلومات کی فراہمی میں اسے “شاباک” کی طرف سے 1500 شیکل ادا کیے جاتے ہیں.
صہیونی میڈیا کی رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار انتہا پسند یہودی کا دعویٰ ہے کہ” اس کے پاس فلسطینیوں کو ٹارگٹ کلنگ کرنے والی اعلیٰ سطح کی شخصیات کی ایک فہرست بھی موجود ہے.”
اس کا مزید دعویٰ ہے کہ “شاباک” کے ایک اعلیٰ سطح کے افسر نے اس کے گھر میں آ کر اسے فلسطین کی بعض اہم شخصیات پر تشدد اور اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو قتل کرنے پر قائل کیا”.
اسرائیلی ٹی کی رپورٹ کے مطابق شاباک کے ایک اعلیٰ سطح کے افسر نے “حائیم فرلمن” کو ایک ملاقات میں اسے پیشکش کی تھی کہ وہ شیخ رائد صلاح کو یا تو فائرنگ کر کے قتل کر دے یا ان کی گاڑی کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھ کر انہیں شہید کرے. اس پراس نے صہیونی انٹیلی جنس اہلکار سے پوچھا کہ” وہ یہ سب کچھ کیسے کرے، کیونکہ ایسا کرنے سے ایک نئی جنگ چھڑجائے گی.” اس پر اسرائیلی افسر کا کہنا تھا کہ”وہ ہدایت کے مطابق جو کچھ کہا گیا ہے کرگذرے”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan