Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

جنین

قابض فوج کی ماورائے عدالت فائرنگ، جنین میں 2 فلسطینی شہید

جنین ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد دو فلسطینی نوجوانوں کو صفر کے فاصلے سے گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ دونوں نوجوانوں نے خود کو حوالے کر دیا تھا اور وہ کسی بھی مزاحمت کی حالت میں نہیں تھے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی برائے سول امور نے انہیں مطلع کیا کہ المنتصر باللہ محمود قاسم عبداللہ عمر چھبیس سال اور یوسف علی یوسف عصاعصہ عمر سینتیس سال کو قابض فوج نے جبل ابو ظہیر کے علاقے میں گولیاں مار کر شہید کیا اور دونوں کی میتیں قبضے میں لے لیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی یونٹ جبل ابو ظہیر کے محلے میں خفیہ طور پر داخل ہوئی اور ایک گھر کا محاصرہ کرکے ایک نوجوان کو پکڑا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

محاصرہ جاری تھا کہ دونوں نوجوان خود کو حوالے کرنے کے لیے باہر نکلے مگر قابض اسرائیلی فوج نے انہیں زبردستی واپس گھر کے اندر بھیج دیا۔ اس کے چند لمحوں بعد فوجیوں نے ان پر براہ راست فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ فائرنگ بہت قریب سے کی گئی اور اندازِ کار اس بات کا کھلا ثبوت تھا کہ فوج کا مقصد پہلے سے طے شدہ ميدانی قتل تھا، نہ کوئی جھڑپ تھی نہ کوئی خطرہ۔

بعد ازاں قابض اسرائیلی فوج نے دونوں نوجوانوں کے قتل کا اعتراف کیا اور ردعمل کو کم کرنے کی ناکام کوشش میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف ’’تحقیق‘‘ کر رہی ہے، حالانکہ مجرمانہ نیت پوری کارروائی میں واضح تھی۔

اس سے قبل جمعرات کی دوپہر بھی جبل ابو ظہیر کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج نے گھر کے محاصرے کے دوران ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

قابض فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کی ’’مستعربین‘‘ یونٹ جنین کے اندر ایک ميدانی کارروائی کر رہی ہے جو اس کے مطابق ’’آپریشن پانچ پتھر‘‘ نامی کارروائی کا حصہ ہے جبکہ اس دوران جنگی ہیلی کاپٹر کمانڈوز یونٹس کو فضائی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

محاصرے کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیلی فوج کے ایک فوجی بلڈوزر نے گھر کے اطراف مسماری کا کام شروع کر دیا جبکہ فائرنگ مسلسل جاری رہی اور بڑی تعداد میں قابض اسرائیلی فوجی علاقے میں داخل ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق محلے میں موجود ایک گھر میں دو نوجوانوں کا سخت محاصرہ جاری رہا جبکہ پورے علاقے میں بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پورے محلے میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور کارروائی لمحہ بہ لمحہ مزید پھیلتی رہی۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے ہدف بنائے گئے گھر کے اطراف موجود آبادی کو خالی کرانا شروع کر دیا اور بھاری مشینری اور اضافی فوجی نفری علاقے کی جانب بڑھا دی جو اس امر کا واضح اشارہ ہے کہ جنین میں جاری جارحانہ کارروائی کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan