Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

یہودی شرپسندوں کی وحشیانہ کارروائی میں سلفیت کی مسجد نذر آتش

سلفیت ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی سلفیت کے علاقے بدیا کے شمال میں ابو زعین کے مقام پر مسجد الفلاح کے اندر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہو گیا تاہم مقامی لوگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آبادکار رات کی تاریکی میں مسجد کے اطراف چپکے سے داخل ہوئے اور اس کے اندرونی حصوں میں آگ لگا دی۔ یہ حملہ علاقے میں عبادت گاہوں اور فلسطینی شہریوں کی املاک پر مسلسل اور انتہائی خطرناک صہیونی یلغار کا تسلسل ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کی 13 تاریخ کو بھی قابض اسرائیلی آبادکاروں نے سلفیت کی گورنری کے شمال میں واقع بلدہ دير استيا کے حاجہ حمیدہ مسجد کے اندر آگ لگا دی تھی جس سے مسجد کے کئی حصے جل گئے، دیواریں سیاہ پڑ گئیں، شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد قرآن مجید اور جائے نمازیں جل کر خاک ہو گئیں۔

ایک اور واقعے میں جمعرات ہی کے روز آبادکاروں نے وادی قانا کے شمال مغرب میں واقع سلفیت کے علاقے میں فلسطینی کسان عبد الرزاق خالد منصور کی ملکیت والے زیتون اوردیگر پھل دار درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق آبادکار زراعی علاقے میں زبردستی گھس آئے اور درختوں پر حملہ کیا۔ یہ مسلسل جاری وہی صہیونی جارحیت ہے جس کا مقصد وادی قانا میں فلسطینی کسانوں کی زمینوں پر قبضہ جمانا، ان کی زمینوں تک رسائی روکنا اور ان کا معاشی گلا گھونٹنا ہے۔

مغربی سلفیت کے گردونواح میں آبادکاروں کی اشتعال انگیزی اور حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن میں فلسطینی املاک کو آگ لگانا، کسانوں پر حملے کرنا اور زمینوں پر قبضے کی کوششیں شامل ہیں۔ یہ سب کچھ قابض اسرائیلی فوج کی مکمل سرپرستی اور تحفظ کے سائے میں انجام دیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan