Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

طوباس میں قابض فوج کی وحشیانہ کارروائی: 60 فلسطینی گرفتار

غرب اردن ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

کلب برائے اسیران فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 60 شہریوں کو حراست میں لے لیا، جن میں بچے، شہداء کے خاندان اور سابق قیدی شامل ہیں۔

کلب برائے اسیران کے بیان کے مطابق قابض فوج نے اپنی اس جارحانہ کارروائی کے دوران بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا اور شہریوں کے کئی مکانات کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا، جہاں اہلکار کارروائی کے دوران تعینات رہے۔

طوباس گورنری گذشتہ نصف شب سے مسلسل قابض فوج کی جارحیت کا شکار ہے، جس میں بڑے پیمانے پر فوجی دستے اور بھاری فوجی بلڈوزر شامل ہیں، جس سے تباہی کے دائرے اور شہری ہدف بندی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

کلب برائے اسیران نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیل نے سنہ2025ء کے آغاز سے اب تک طوباس گورنری کے تقریباً 330 شہریوں کو حراست میں لیا ہے، جو شمالی مغربی کنارے کی دیگر گورنریوں، جنین اور طولکرم کے ساتھ مل کر ایک غیرمعمولی سطح کی گرفتاریوں کی مہم کا حصہ ہے۔ یہ صورتحال قابض اسرائیل کی شمالی مغربی کنارے میں جاری شدید فوجی مہم کی عکاسی کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan