Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہيثم الطبطبائی صہیونی حملے میں شہید

بیروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

حزب اللہ نے اتوار کے روز اپنے ممتاز عسکری رہنما ہيثم علی الطبطبائی کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ہیثم طباطبائی کو اتوار کے رو بیروت کے جنوبی نواح میں حارہ حریک کے علاقے پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الطبطبائی ’’لبنان اور اس کے عوام کے لیے اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے‘‘ شہید ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ طویل جدوجہد بھری زندگی گزار کر آخری لمحات تک ثابت قدم رہے اور قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کا کردار ادا کرتے رہے۔

حزب اللہ کے مطابق شہید ہيثم الطبطبائی ان اولین شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے مزاحمت کی بنیادیں مضبوط کرنے اور لبنان کے دفاع کی صلاحیت بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ الطبطبائی نے اپنی جدوجہد کے دوران کبھی تھکاوٹ یا مایوسی کو قریب نہیں آنے دیا۔ ان کی شہادت مجاہدین کے لیے مزید عزم اور حوصلے کا باعث بنے گی جس طرح وہ اپنی زندگی میں ان کے لیے قوت اور تحریک کا ذریعہ تھے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ شہدا کا خون مزاحمت کو مزید تقویت دیتا رہے گا تاکہ قابض طاقتوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے امریکہ کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

اسی سلسلے میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے بھی شدید الفاظ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور اسے ’’لبنانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور غداری پر مبنی حملہ‘‘ قرار دیا۔ حماس نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات پورے خطے کو اس تصادم کی طرف دھکیل سکتے ہیں جس کا فائدہ صرف اسرائیل کو ہو گا۔

حماس نے کہا کہ دن دہاڑے ایک گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا جانا ’’منظم دہشت گردی‘‘ کی علامت ہے اور مزاحمتی قوتوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز الضاحیہ جنوبی پر حملہ میں ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔ یہ حملہ جنوب لبنان اور بقاع میں گذشتہ دنوں کی مسلسل اسرائیلی جارحیت کے بعد ایک نمایاں اضافہ ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ہدف بننے والے شخص ابو علی الطبطبائی تھے جنہیں حزب اللہ کا دوسرا اہم ترین رہنما تصور کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan