Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی جارحیت، غرب اردن میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا خوفناک سلسلہ

غرب اردن ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے آج پیر کی صبح غرب اردن کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ایک اور خونریز یلغار کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر گھروں کا محاصرہ کیا اور کئی سابق اسیران اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

طولکرم میں قابض اسرائیلی فوج نے ضاحیہ اکتابا پر دھاوا بول کر چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں سابق اسیریحییٰ قاروط، امیر فحماوی، معتز رجب اور محمد عارف شامل ہیں۔

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے مغرب کی سمت واقع عین کیمپ اور شمالی پہاڑی علاقے میں جسر التیتی پر یلغار کی اور متعدد گھروں میں زبردستی داخل ہو کر ان میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے نابلس کے قدیم شہر کی قیصاریہ حارہ، ظافر المصری سکول، مشرقی بازار اور قصبہ میوزیم پر بھی چڑھائی کی۔ اس دوران قابض فوج نے شہر میں القصر ہوٹل کے قریب ایک رہائشی عمارت کا محاصرہ کر کے تالاشی لی۔

طوباس میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے بلدہ طمون اور الفارعة کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر دھاوا بولا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی ایک خصوصی یونٹ وادی الفارعة میں نوجوان صبحی عبدالجواد کے گھر میں خفیہ طور پر داخل ہوئی اور اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

بلدہ طمون میں یلغار کے دوران نوجوان اکرم النعیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ شہرِ طوباس میں نوجوان انس ابو دواس کو بھی اس کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔

بیت لحم میں قابض اسرائیلی فوج نے بلدہ بیت ساحور میں یحییٰ علاءالدین العسلینی کو گرفتار کر لیا۔

اسی طرح جنوبی مشرقی بیت لحم کے قصبے تقوع میں قابض فوج نے دو بھائیوں عز اور عمار یاسر العمور کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں کُوبر میں یلغار کے دوران قابض فوج نے اسیرِ آزاد عناد البرغوثی اور نوجوان معن البرغوثی کو گرفتار کیا۔

گاؤں بلعین میں بھی قابض فوج نے زبردستی گھروں میں گھس کر نوجوان یمان برناط اور قسام مشعل کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan