Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

قابض فوج کی کارروائی، 65 سے زائد فلسطینی گرفتار

الخلیل ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کی سفاک فوج نے آج ہفتے فجر کے وقت غرب اردن میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلائی جو بالخصوص الخلیل شہر میں مرکوز رہی جہاں سے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ یلغار 65 سے زیادہ نہتے فلسطینی شہریوں کو اپنے نرغے میں لینے پر منتج ہوئی جن میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن جمال الطیرواوی بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر سے 55 سے زیادہ شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ جن میں شیخ بدر ابو عیاش اور ان کے صاحبزادے مالک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد منیر اخلیل المعروف قوقاس، محمد سامی صبارنہ، محمد احمد البابا اور احمد ابراہیم جمیل العلامی کو بھی اٹھا لیا گیا۔

اسی طرح قابض فوج نے بلدیہ الخلیل کے سربراہ رامی الجنیدی کو گرفتار کیا اور الخلیل کے علاقے واد الہریہ میں ایک سابق اسیر محمود ابو داود کے گھر میں گھس کر انہیں بھی حراست میں لے لیا۔

قابض اسرائیلی اہل کاروں نے شہید عمران الأطرش کے گھر پر دھاوا بول کر نوجوان حمزہ الأطرش کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ الخلیل ہی سے دو سابق اسیران یاسر ابو ترکی اور محمد حسین ابو حدید کو بھی اٹھا لیا گیا۔

نابلس میں قابض اسرائیلی افواج نے القدس روڈ کے مشرقی علاقے پر یلغار کے دوران رکن پارلیمان جمال الطیرواوی اور ان کے بیٹوں کو گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔ اسی طرح حي التعاون میں نوجوان احمد الدوایہ کو اس کے گھر کی توڑ پھوڑ کے بعد اٹھا لیا گیا۔

نابلس ہی میں قابض فوج نے اسکان جامعہ النجاح کے علاقے حي المعاجین میں دھاوا بول کر ممتاز ماہر تعلیم اور سابق اسیر مصطفی الشنار کے صاحبزادے انس الشنار کو گرفتار کیا۔

جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ قصبے میں بھی قابض اسرائیلی فورسز نے وسیع یلغار کے بعد حذیفہ زکارنہ، محمد زکارنہ، لؤی حمامدہ اور علاء حنایشہ کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئیں۔

طولکرم میں قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان حمزہ الحطاب کو اس کے گھر میں گھس کر تلاشی کے بعد گرفتار کر لیا۔

یہ یلغار قابض اسرائیل کی جانب سے غرب اردن کے باسیوں پر مسلط کیے جانے والے جبر و استبداد اور فلسطینیوں کے وجود کو مٹانے کی منظم کوششوں کا ایک اور سنگین باب ہے جس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan