بیروت ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
ہفتے کی صبح کے وقت جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی ایک جارحانہ فضائی حملے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ یہ حملہ ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
لبنانی مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی ڈرون نے بلدہ زوطر الشرقیہ اور بلدہ النبطیہ الفوقا کے درمیان ایک گاڑی پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں گاڑی لپٹوں میں گھِر گئی اور ایک شہری موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی ڈرون نے گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا جس سے شدید آتشزدگی ہوئی۔
گذشتہ جمعہ کی شام بھی قابض اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے قصبے فرون پر بمباری کی جس میں ایک اور لبنانی شہری شہید ہوا۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیل کے ڈرون حملے نے فرون کے مضافات میں ایک عام شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
قابض اسرائیل جنوبی لبنان میں گھروں پر بمباری، گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور شہریوں کو شہید کرنے کی مسلسل پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ حملے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں جو حزب اللہ کے ساتھ طے شدہ سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور لبنان کی سرزمین پر جارحیت کے سنگین اضافہ کے مترادف ہیں۔