Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

سیز فائر کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری

بیروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

جنوب لبنان کے قصبے فرون کے نواح میں ایک گاڑی پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا۔ یہ اطلاع قومی خبر رساں ایجنسی نے جاری کی۔

یہ حملہ اس جنگ بندی معاہدے کی مسلسل بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا تازہ ترین واقعہ ہے جس پر 27 نومبر سنہ 2024 کو دستخط ہوئے تھے۔ لبنان کی وزارت صحت نے آج اپنے ایک سابقہ بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے آغاز سے اب تک 331 لبنانی شہری شہید اور 945 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کی عارضی فورس یونفیل نے اعلان کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک لبنان کی سرزمین میں فضا اور زمین سے 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ یونفیل نے خبردار کیا کہ اس مسلسل اشتعال انگیزی سے سرحدی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ ابتدا میں اکتوبر سنہ 2023 میں شروع ہوا تھا جب حزب اللہ اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم بھڑک اٹھا۔ بعد ازاں سنہ 2024 کے ستمبر میں یہ جھڑپیں ایک وسیع جنگ میں بدل گئیں جس میں 4 ہزار سے زائد افراد شہید اور 17 ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔ جنوبی لبنان کی متعدد آبادیاں اس جنگ میں تباہی کا شکار ہوئیں۔

قابض اسرائیلی افواج اب بھی لبنان کی پانچ پہاڑی چوٹیوں اور مزید کئی علاقوں پر دہائیوں سے قابض ہیں۔ یہ صورتحال معاہدے کی واضح خلاف ورزی اور خطے میں پائیدار سکون کی کوششوں کو ناکام بنانے کی دانستہ سازش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan