Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

یورپی یونین کی خاموشی، غزہ میں نسل کشی جاری

غزہ ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی مقررہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو غزہ میں جاری نسل کشی سے مجرمانہ چشم پوشی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے منگل کے روز بروسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے دروازے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین غزہ اور فلسطین کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے کے لیے رکن ممالک کو ایک ڈھال فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو معطل نہ کرنا انتہائی خطرناک طرز عمل ہے اور اس کا براہِ راست سبب جرمنی اور اٹلی کی مخالفت ہے۔

البانیز نے یورپی یونین کے ممالک اور قابض اسرائیل کے درمیان جاری اسلحہ تجارت کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہاکہ یورپی ممالک کا قابض اسرائیل کو اسلحہ بھیجتے رہنا، وہاں سے اسلحہ خریدتے رہنا اور ہورائزون پروگرام کے ذریعے سائنسی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھنا نہایت خطرناک ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ یورپی یونین کوشش نہیں کر رہا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک اور اپنی پالیسیوں کے ذریعے براہِ راست فلسطین کی تباہی میں حصہ دار ہے۔

دو ریاستی حل سے متعلق سوال کے جواب میں البانیز نے کہاکہ اس وقت دو ریاستوں یا ایک ریاست کے فارمولے پر سیاسی بحث بیکار ہے۔ اگر ممالک کو واقعی امن عزیز ہوتا تو وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری قتل عام کو روکنے پر توجہ دیتے۔ مغربی کنارے میں جو نسلی تطہیر جاری ہے وہ گذشتہ اسی برس میں اپنی مثال نہیں رکھتی اور اس کی شدت بھی غیر مسبوق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں گذشتہ تیس برس سے پوری طرح دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔

البانیز نے کہاکہ غزہ میں باقی رہ جانے والے اسی فیصد فلسطینی یعنی انیس لاکھ انسان پانی میں ڈوبی بستیوں میں رہ رہے ہیں اور ان کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ کیا قابض اسرائیل کی انتقامی خواہش پوری کرنے کے لیے سب کچھ تباہ کرنا لازم تھا؟ مجھے شرم آتی ہے کہ میں ایسے یورپ کا حصہ ہوں جو اس اندھے پن کا اظہار کرتا ہے اور پھر لالچ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہیں واقعی شرم آنی چاہیے۔

امریکی صدر کے غزہ سے متعلق منصوبے پر بات کرتے ہوئے البانیز نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan