Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

عين الحلوہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری، شہداء کی تعداد 13 تک پہنچ گئی

بیروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کے فوجی جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عين الحلوہ کیمپ پر فضائی حملہ کر کے 13 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ اس کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا جب جنوبی لبنان کے بلیدا میں ایک ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا تھا۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیل کا ڈرون عين الحلوہ کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا۔

قومی لبنان نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ حملہ خالد بن الولید مسجد کے قریب کیمپ کے نچلے علاقے کی سڑک پر ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس “کے ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے عين الحلوہ کیمپ کے مشہور اور بند “مینی فٹبال” میدان کو نشانہ بنایا، جو اس وقت ہمیشہ نوجوانوں سے بھرا ہوتا ہے۔ حماس نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہداء کیمپ کے اپنے نوجوان ہیں، کسی حماس کے رکن کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

حماس نے اس واقعے کو ایک واضح اسرائیلی قتل عام قرار دیا اور خبردار کیا کہ قابض اسرائیل بڑے پیمانے پر تشدد بڑھانا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ ایک حساس موقع پر کیا گیا، جب لبنان کی صورتحال نازک ہے اور قابض اسرائیل لبنان پر جارحیت بڑھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ لبنان میں حالات کو الجھانے اور گذشتہ روز سلامتی کونسل کے فیصلے کے پس منظر میں کیا گیا۔

حملے کے فوراً بعد ایک ڈرون بہت کم بلندی پر زہرانی سے صیدا میں حملے کے مقام تک پرواز کرتا رہا۔

اس سے قبل بلیدا میں قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا اور یہ حملہ اس کے بعد ہوا کہ صبح ڈرون نے بلیدا میں ایک کھدائی مشین پر بم پھینکا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

اسی روز صبح جنوبی لبنان کے بنت جبيل میں ایک ڈرون نے گاڑی پر حملہ کیا، جس میں ایک لبنانی شہری شہید ہوا۔ لبنان نیوز ایجنسی کے مطابق اس گاڑی پر حملہ اتحادی بلدیات بنت جبيل کے رکن علی شعیتو کی شہادت کا باعث بنا۔

اس دوران قابض اسرائیل کا لڑاکا طیارہ مشرقی و مغربی سلسلے، شمالی بقاع اور ہرمل کے علاقوں میں درمیانی بلندی پر پرواز کرتا رہا، جبکہ دوپہر سے النبطیہ، التفاح اور ارد گرد علاقوں میں فرضی فضائی حملے کیے گئے۔

یہ فضائی کارروائیاں شمالی لبنان کے النبطیہ اور زہرانی کے قصبوں میں ڈرون کے پرواز کے ساتھ ساتھ کم بلندی پر کی گئیں۔

نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں مرجعیون ضلع کے حولا اور مرکبا کے علاقوں کو اسرائیل نے نئی فوجی تنصیبات سے فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا، جو ان دونوں قصبوں کو ملانے والے راستے پر قائم ہیں۔

قابض اسرائیل روزانہ نومبر سنہ 2024 میں طے شدہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس سے سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ معاہدہ قابض اسرائیل کے لبنان پر حملے کو روکنے کے لیے طے پایا تھا جو اکتوبر سنہ 2023 میں شروع ہوا، پھر ستمبر سنہ 2024 میں ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہوا جس میں 4 ہزار سے زیادہ ہلاک اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے۔

اب بھی قابض اسرائیل نے پچھلی جنگ میں جنوبی لبنان کی پانچ پہاڑیوں پر قبضہ برقرار رکھا ہے، اور دیگر لبنانی علاقوں پر دہائیوں سے قبضہ جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan