Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

غزہ میں بین الاقوامی فوجی تعیناتی کے امریکی منصوبے کی مخالفت

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے اقوام متحدہ کی راہداریوں میں زیرِ غور اس امریکی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی فورسز تعینات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے اسے مختلف عنوانات میں لپیٹا ہوا ایسا نیا حربہ قرار دیا ہے جس کا مقصد فلسطین کی سرزمین اور اس کے عوام پر قبضے کی ایک نئی شکل مسلط کرنا اور فلسطینی مستقبل پر بیرونی نگرانی کو جواز فراہم کرنا ہے۔

اس تناظر میں دھڑوں نے برادر ملک الجزائر کی جمہوریہ، اس کی حکومت اور اس کے عوام سے نہایت خلوص پر مبنی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وہی اصولی، ثابت قدم اور دیرینہ مؤقف پر قائم رہیں جو ہمیشہ فلسطین کی حمایت کا مظہر ہو اور ہر اس منصوبے کو مسترد کرتے رہیں جو غزہ کی شناخت، مزاحمت یا فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو نشانہ بناتا ہو۔

مزاحمتی دھڑوں نے واضح کیا کہ الجزائر کا تاریخی، اٹل اور بے لوث فلسطین نواز کردار ہمیشہ فلسطینی عوام کے لیے امید کا سرچشمہ رہا ہے۔ آج بھی فلسطین اسی جرأت مندانہ مؤقف میں اپنی نجات دیکھتا ہے جو اس امریکی منصوبے سے وابستہ خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام الجزائر کو آزاد عرب عوامی مؤقف کی علامت سمجھتے ہیں جو عالمی دباؤ اور بیرونی ہدایات کے سامنے حق بات کہنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

دھڑوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کسی بھی نام کے تحت کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا ہر اقدام فلسطینی خودمختاری کی توہین اور غزہ کے محصور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوگا۔ حقیقی امن اور استحکام کا واحد راستہ یہی ہے کہ قابض اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ کیا جائے، غزہ کا محاصرہ اٹھایا جائے اور فلسطینی قوم کی ناقابلِ تنسیخ حقوق اور اس کی آزاد مرضی کا احترام کیا جائے۔

آخر میں دھڑوں نے الجزائر کے برادرانہ اور اصولی کردار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام عرب و اسلامی ممالک اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ اس امریکی منصوبے کی بھرپور مخالفت کریں، کسی بھی نوعیت کی بین الاقوامی نگرانی یا مداخلت کو مسترد کریں اور غزہ کے عوام کے حقِ آزادی، عزت اور خودمختاری کے دفاع میں ڈٹ کر کھڑے ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan