Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے: حماس

غزہ ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل تمام تر چیلنجوں کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک پریس بیان میں تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ جاری تلاش اس امر کی عکاس ہے کہ حماس امریکہ کے صدر ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبے کے تحت طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے، چاہے اس راستے میں کتنی ہی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں کیوں نہ ہوں۔

حازم قاسم نے مزید کہا کہ وہ تمام ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے وعدوں کی پابندی کرے، اس میں رفح کراسنگ کھولنا اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف عملی پیش رفت شامل ہے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران القسام بریگیڈز نے جنگ بندی کے تحت غزہ کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کر کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ 10 اکتوبر سنہ2025 سے شروع ہوا تھا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔

یہ معاہدہ شرم الشیخ میں حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کی وساطت سے طے پایا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan