Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی ادارے کے مندوب کا بان کی مون سےغزہ کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_palestinian-female-prisoners2

مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے امن ایلچی رابرٹ سیری نے یو این کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی مکمل طور پرختم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اس سلسلے میں اسرائیل پر دباٶ ڈالیں.
منگل کے روز غزہ کی شہری تنظیموں اور سماجی اداروں کے اہلکاروں کے ایک نمائندہ وفد سے اقوام متحدہ کے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر رابرٹ سیری نے کہا کہ “اسرائیل کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں نرمی کا اعلان مسئلے کا حل نہیں، جب تک شہر کی ناکہ بندی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی، ترقیاتی کاموں اورتعمیر نو کا عمل شروع نہیں کیا جا سکتا”
انہوں نے کہا کہ غزہ معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے. تاہم ہمارا عالمی ادارے کے سربراہ بان کی مون سے مطالبہ ہے کہ وہ محاصرہ ختم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اسرائیل پر شہر کے تمام زمینی راستے کھولنے کےلیے دباٶڈالیں
رابرٹ سیری نے امید ظاہر کی کہ غزہ کا محاصرہ جلد ختم ہو گا اور اس کا کریڈٹ اقوام متحدہ کو جائے گا.یواین کے مندوب نے شہری تنظیموں کی عوامی بہبود کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ غزہ می مقامی تنظیموں نے مشکل حالات میں ناکہ بندی کا شکار شہریوں کی ہرممکن مدد کو یقینی بنایا ہے.
اس موقع پرشہری تنظیموں کے اتحاد نے بھی غزہ میں ناکہ بندی کے باعث تعمیر نو کے منصوبوں میں درپیش مشکلات سے عالمی ادارے کےاہلکار کو بریفنگ دی. انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان، تعمیراتی سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ تعمیرنو کا کام تیز کیا جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan