مقبوضہ بیت المقدس ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی، حالانکہ قابض اسرائیلی پابندیوں کے باعث متعدد نوجوانوں کو مسجد تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔
القدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے بتایا کہ ستر ہزار سے زائد نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی، جو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کے طور پر بھی پڑھی گئی۔
ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ تک پہنچنے والے راستوں پر سخت پابندیاں عائد کیں اور کئی نوجوانوں کو روک کر ان کی شناخت جانچنے کے بعد مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
قابض فورسز نے باب الاسباط کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور جمعہ کی نماز کے وقت شہریوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی میں رکاوٹیں پیدا کیں۔