Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

غزہ میں تباہی بے نقاب، 533 مزید لاشیں ملبے سے ملیں

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صہیونی جارحیت کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور گذشتہ مہینے 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 260 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 632 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار آج جمعرات کو غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سامنے آئے۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملبے کے ڈھیروں سے اب تک مزید 533 شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جو قابض اسرائیلی بمباری کے دوران تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دفن تھیں۔

بیان کے مطابق، سنہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیل کے بدترین حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 69 ہزار 187 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 703 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ ہولناک اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ کی پوری صحتی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور ریسکیو و امدادی کارروائیاں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

غزہ میں انسانی المیہ اس وقت مزید گہرا ہو رہا ہے جب کہ قابض اسرائیل مسلسل دوسری ماہ بھی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ دوسری جانب انسانی بحران خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور بین الاقوامی امدادی ادارے، خاص طور پر انروا، اپنی سرگرمیوں میں تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف لاکھوں بے گھر فلسطینی خاندان خوراک، پانی اور رہائش کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں داخل ہونے والی امدادی اشیاء کا حجم نہایت محدود ہے، جس کی غیر مساوی تقسیم نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ موسمِ سرما کے قریب آتے ہی تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے اور ملبے میں دبے علاقوں میں رہنے والے متاثرین کے لیے بقا کی جنگ مزید سخت ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan