Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بربریت، 3 فلسطینی شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقوں خان یونس اور رفاہ پر تازہ فضائی حملے کیے، جن میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فضائی بمباری سے کئی گھر تباہ ہوگئے جبکہ امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ غزہ میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 69 ہزار 169 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 685 تک پہنچ گئی ہے۔

امدادی اداروں کے مطابق علاقے میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے، جبکہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی سامان کی ترسیل محدود ہوگئی ہے۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملے کیے، جن سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan