Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان: بنت جبیل میں اسرائیلی بمباری، 7 زخمی

بیروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل میں قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے نے صلاح غندور ہسپتال کے قریب ایک گاڑی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں سات افراد زخمی ہوئے تاہم تاحال ہلاکتوں یا نشانہ بنائے گئے افراد کی شناخت سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گذشتہ شب لبنانی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے بلیدا میں ایک کھدائی کرنے والی مشین کو نشانہ بنایا۔

یہ حملے اس جارحانہ سلسلے کی کڑی ہیں جس کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔ اس سے قبل صہیونی فوج نے علاقے کے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا جو جنگ بندی کے بعد اب تک کا سب سے بڑا انتباہ تھا۔ لبنان کی سرحدوں پر کئی ہفتوں سے کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے جمعرات کی شام جاری کردہ بیان میں ان حملوں کو ’’مکمل جنگی جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل ہر اس موقع پر لبنان کی خودمختاری پر حملہ کرتا ہے جب بیروت مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں کا ہدف جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے عسکری ٹھکانے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ مبینہ طور پر علاقے میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan