مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
غزہ میں شہری تنظیموں کے نیٹ ورک کے سربراہ، امجد الشوا نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو تین لاکھ خیموں کے ساتھ ساتھ سردیوں کے لیے موزوں کپڑوں کی فوری ضرورت ہے۔
امجد الشوا نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی عوام ابھی تک جنگ کے اثرات اور امداد کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انسانی امداد کی معیار میں کوئی بہتری نہیں دیکھی جو غزہ میں داخل ہو رہی ہے۔
امجد الشوا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو فوری طور پر ۳ لاکھ خیموں اور سردیوں کے لیے موزوں کپڑوں کی اشد ضرورت ہے۔