Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

مزاحمتی تحریک ’طوفان الاقصیٰ‘ نے فلسطین کا مسئلہ زندہ کر دیا

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ پوری امت کا زندہ ضمیر اور آواز ہے جو قابض اسرائیل کے جارحانہ مظالم کے سامنے ثابت قدم ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور آزادی و خودمختاری تک جدوجہد جاری رہے گی۔

جمعہ کے روز منعقدہ قومی عرب کانفرنس میں خلیل الحیہ نے بیان دیا کہ غزہ نے عرب اور مسلم امہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے ساتھ کھڑی رہے کیونکہ قابض اسرائیل فلسطینی قضیہ کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ “غزہ جو ظلم کے خلاف ڈٹا رہا اور جس نے ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو ہماری قومی شناخت کو مٹانا چاہتی تھیں، آج آپ کو پکار رہی ہے کہ ہمارے جائز قومی مقاصد کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ چلیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام اگرچہ گہرے زخموں کا شکار ہیں، پھر بھی استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پناہ، پانی اور دوا کی تلاش میں ہیں، لیکن ملبے اور شہداء کے خون کے بیچ زندگی کے لیے ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اپنی استقامت اور مزاحمت کے ساتھ عظیم رہے گا۔

خلیل الحیہ نے واضح کیا کہ “طوفان الاقصی” آپریشن سنہ2023ء کے سات اکتوبر کو فلسطینی قضیہ کو کمزور کرنے اور ایک نئے مشرق وسطیٰ کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبوں کے جواب میں کیا گیا ۔ یہ جھوٹی کہانیوں کو مٹاتے ہوئے سچی داستان کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا، جس نے دنیا بھر میں انسانی ضمیر کو جگایا۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام تب ہی ممکن ہے جب فلسطینی ریاست قائم ہو، پناہ گزین واپس آئیں اور فلسطینی عوام کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کا زوال یقینی ہے اور غزہ و فلسطین استقامت کی علامت رہیں گے جب تک مکمل آزادی حاصل نہ ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan