Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی آرمی چیف کا حکم: غزہ کی تمام سرنگیں فوری تباہ کی جائیں

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
صیہونی فورسز غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تلی ہے، اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا جائے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکی، فوج نے رہائشی علاقوں میں آپریشن کے دوران گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan