Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

وادی اردن میں اسرائیلی قبضہ، اریحا کے خاندان جبراً بے دخل

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی افواج نے وادی اردن کے شمالی علاقے میں نئی جارحانہ کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی مزید زمینوں پر قبضہ کر لیا اور ان کے مالکان کو جبراً بے دخل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مالح دیہہ کی مقامی کونسل کے سربراہ مہدی دراغمہ نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے خربہ الحدیدیہ میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی زمینوں پر قبضے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔ ان زمینوں کی پیمائش ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ زمینیں باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ اور فلسطینیوں کی ملکیت ہیں۔

دراغمہ نے کہا کہ قابض اسرائیل ہمیشہ مختلف بے بنیاد دعووں کا سہارا لے کر وادی اردن کی مزید اراضی ہتھیانے کی کوشش کرتا ہے۔

اریحا میں فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی

اسی دوران قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے آج جمعرات کو اریحا کے شمال میں وسطی فصائل کے علاقے میں چھ فلسطینی خاندانوں کو زبردستی اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ یہ اقدام ان کے گھیراؤ اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں کیا گیا۔

البدیر تنظیم کے نگران حسن ملیحات نے بتایا کہ فصائل الوسطی میں رہنے والے یہ خاندان مسلسل صہیونی آبادکاروں کی یلغار کا شکار تھے۔ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آبادکاروں نے علاقے میں باڑ لگانا شروع کی جس کے بعد فلسطینی خاندانوں کے لیے اپنی زمینوں اور چراگاہوں تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا۔

ملیحات نے بتایا کہ آج ان خاندانوں نے اپنے مویشیوں اور معمولی سامان سمیت علاقے سے کوچ کر لیا ہے۔ ان کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں اور وہ سخت خوف و ہراس میں زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ قابض آبادکار ان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی منظم صہیونی کارروائیاں مقامی بدوی فلسطینی آبادی کے وجود کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ یہ نہ صرف ان کی روزی روٹی اور سماجی استحکام کو ختم کر رہی ہیں بلکہ انہیں اپنے ہی وطن سے زبردستی بے دخل کرنے کی صہیونی پالیسی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی یہ درندانہ کارروائیاں اس کی منظم حکمتِ عملی کو ظاہر کرتی ہیں جس کے تحت فلسطینیوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں اپنی زمینوں سے محروم کیا جا سکے اور صہیونی قبضے کو وسعت دی جا سکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے سنہ2025ء کے آغاز سے اب تک 53 احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت فلسطینی زمینوں پر نام نہاد عسکری مقاصد کے لیے قبضہ کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل قابض اسرائیل کی اس بڑھتی ہوئی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینی علاقوں پر مکمل تسلط جمانا چاہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan