Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

ویکیپیڈیا پر ہنگامہ، غزہ کی نسل کشی والا صفحہ منجمد

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

ویکیپیڈیا کے بانی جِمی ویلز نے غزہ میں جاری نسل کشی کے صفحے کو منجمد کیے جانے پر اپنے تبصرے سے ویکیپیڈیا کے اداری حلقے میں شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ یہ صفحہ اس وقت عارضی طور پر بند ہے کیونکہ انتظامیہ کے مطابق رضاکار مدیران کے درمیان ’’شدید ادارتی اختلافات‘‘ پیدا ہو گئے تھے۔

جِمی ویلز نے کہا کہ اس صفحے کو ’’فوری تصحیح‘‘ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ’’ویکیپیڈیا کی غیرجانبداری کے بڑے مسئلے‘‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 28 اکتوبر کو ایک مدیر نے ’’تحفظ‘‘ کی خاصیت فعال کر کے اس صفحے کو عام صارفین کی تدوین سے بند کر دیا تاکہ ویکیپیڈیا کے اندرونی اصطلاح میں ’’تحریری جنگ‘‘ یعنی مواد کی لفظی کھینچا تانی کو روکا جا سکے۔

اس فیصلے کے بعد صفحہ اب عام صارفین کے لیے مقفل ہو چکا ہے اور اسے صرف محدود مدیران ہی ترمیم کر سکتے ہیں۔ تاہم جِمی ویلز کے اس بیان نے کہ ’’موجودہ متن ویکیپیڈیا کے نام پر یہ تاثر دیتا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے حالانکہ یہ دعویٰ متنازع ہے‘‘، مدیران میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ کئی مدیران نے اس مداخلت کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ اور ’’رضاکار برادری کے کام میں غیر ضروری دباؤ‘‘ قرار دیا۔

ویلز نے تجویز دی کہ صفحے کے آغاز میں یہ عبارت شامل کی جائے کہ ’’بعض حکومتیں، غیر سرکاری تنظیمیں اور قانونی ادارے قابض اسرائیل کے اقدامات کو نسل کشی قرار دیتے ہیں جبکہ بعض اسے مسترد کرتے ہیں‘‘، مگر اس تجویز میں اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور انسٹی ٹیوٹ برائے مطالعہ نسل کشی کی ان تحقیقات کا ذکر شامل نہیں تھا جنہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ میں جاری کارروائیاں منظم نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ویلز نے غزہ نسل کشی کے صفحے کو ’’ویکیپیڈیا کی بدترین تحریروں میں سے ایک‘‘ قرار دیا، جس کے بعد کئی مدیران نے ان پر ’’جانب داری‘‘ اور ’’بدنیتی‘‘ کے الزامات عائد کیے۔ مدیران کا کہنا تھا کہ وہ اس صفحے کو ویکیپیڈیا کے معیاری ضوابط کے مطابق ترتیب دینے کے لیے طویل بحث و مباحثہ کر چکے ہیں۔ ویلز نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مدیران کی ذمہ داری ’’کسی فریق کی حمایت نہیں بلکہ حقائق پر مبنی غیرجانبدارانہ تحریر‘‘ ہے۔

دوسری جانب ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے وضاحت جاری کی کہ جِمی ویلز نے صفحے کو منجمد کرنے کے فیصلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، برخلاف اس کے جو امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق ’’صفحے کی عارضی حفاظت ایک رضاکارانہ اقدام ہے تاکہ حساس اور متنازعہ موضوعات پر تخریب کاری سے بچا جا سکے‘‘۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا ہے جب ویکیپیڈیا کو قابض اسرائیل کے حامی لابیز اور بعض امریکی قانون سازوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے جو اس پر ’’قابض اسرائیل مخالف تعصب‘‘ اور ’’یہود دشمن مواد کی اشاعت‘‘ کے الزامات لگا رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکی سینیٹر ٹید کروز نے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کو ایک خط میں اس کے ’’نظریاتی جھکاؤ‘‘ پر سوال اٹھایا تھا جبکہ معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ’’غروکیپیڈیا‘‘ کے نام سے ایک متبادل ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا کے آغاز کا اعلان کیا، جسے ماہرین نے ’’سیاسی اور میڈیا اثر و رسوخ کے لیے ویکیپیڈیا سے مقابلے کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan