Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی کی لاش برآمد کی

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے مشرقی محلے الشجاعیہ میں جاری تلاش اور کھدائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ایک ہلاک شدہ سپاہی کی لاش برآمد کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس لاش کی حوالگی کے لیے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں بتایا کہ “انجینئرنگ سازوسامان کے استعمال اور القسام کے تکنیکی دستوں کی ریڈ کراس کے ہمراہ کارروائیوں نے اندرونِ خطِ زرد میں لاشوں کی تلاش میں نمایاں تیزی پیدا کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مزید لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔”

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دو روز قبل القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی فوج کے تین افسران اور سپاہیوں کی لاشیں قابض حکام کے حوالے کی تھیں۔

قابض اسرائیلی فوج فی الوقت جس علاقے کو ” یلو لائن” یعنی “زرد لکیر” کہا جاتا ہے، اس پر قابض ہے۔ یہ علاقہ غزہ کی تقریباً نصف زمین پر محیط ہے جو شمالی علاقے سے لے کر جنوبی رفح کے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔

اکتوبر سنہ2024ء میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے حماس اب تک 20 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ حالت میں رہا کر چکی ہے، جب کہ متعدد فوجیوں کی لاشیں بھی حوالے کی گئی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ لاشوں کی تلاش میں وقت لگ رہا ہے کیونکہ قابض اسرائیل کی جانب سے دو سالہ جارحیت کے دوران ہونے والی تباہی نے غزہ کے بیشتر علاقوں کو کھنڈر میں بدل دیا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق اب بھی تقریباً 9 ہزار 500 فلسطینی شہری ملبے تلے لاپتہ ہیں۔ قابض اسرائیل کی دو سالہ جنگی درندگی میں 68 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ اس تباہ کن حملے نے غزہ کی 90 فیصد سے زائد شہری تنصیبات کو مکمل طور پر برباد کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan