Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

رام اللہ اور بیت لحم میں صہیونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملے

رام اللہ ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کے زیر سایہ سرگرم صہیونی آبادکاروں کی دہشت گرد ملیشیاؤں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر اپنے مجرمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں کو قابض اسرائیلی فوج کی مکمل پشت پناہی اور حفاظت حاصل ہے۔

منگل کی صبح رام اللہ کے مشرق میں واقع رمون قصبے میں آبادکاروں نے شمسی توانائی کے ایک مرکز پر دھاوا بولا، وہاں موجود محافظ پر حملہ کیا اور بجلی پیدا کرنے والے آلات کو تباہ کر دیا۔

اسی طرح مشرقی رام اللہ کی المغير گاؤں کے علاقے الخلالیل میں بھی صہیونی آبادکاروں نے گھس کر تخریب کاری کی، جہاں فلسطینی دیہاتی روزانہ کی بنیاد پر ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

رات کے وقت بیت لحم میں بھی صہیونی دہشت گرد گروہوں نے فلسطینی شہریوں اور ان کے کھیتوں پر حملے کیے۔ انہوں نے جنوب مشرقی بیت لحم کے قصبے تقوع کے قریب فلسطینی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور قصبے کے مغربی داخلی راستے پر سڑک بند کر دی۔

مزید برآں، آبادکاروں نے جنوبی بیت لحم کے مراح رباح گاؤں کے داخلی راستے کے قریب زیتون کے درختوں کو آگ لگا دی، جس سے فلسطینی کسانوں کی محنت اور روزگار کا ایک اور ذریعہ راکھ میں تبدیل ہو گیا۔

مغربی کنارے میں ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تیز ہوا جب قابض اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے آبادکار گروہوں کو کھلی حمایت، سہولت اور سکیورٹی تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ان حملوں کا مقصد فلسطینی عوام کو ان کی زمینوں سے جبراً بے دخل کرنا اور مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔ مگر فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر ڈٹے ہوئے ہیں اور قابض طاقت کے ہر ظلم کے مقابلے میں استقامت کی مثال بنے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan