Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں انسانی المیہ، انروا عمارتوں میں 75 ہزار بے گھر پناہ گزین

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 75 ہزار بے گھر فلسطینی اس کی ایک سو سے زائد عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

منگل کے روز جاری اپنے بیان میں انروا نے وضاحت کی کہ ان میں سے بیشتر عمارتیں قابض اسرائیلی حملوں سے شدید متاثر ہو چکی ہیں اور وہاں ناقابلِ برداشت ہجوم ہے۔

ایجنسی کے مطابق اس کے امدادی عملے کے ارکان دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ پناہ گزینوں کے لیے کم از کم محفوظ اور باوقار رہائشی حالات پیدا کیے جا سکیں، باوجود اس کے کہ وسائل ختم ہو رہے ہیں اور قابض اسرائیلی محاصرہ انسانی ہمدردی کی تمام کوششوں کو دبانے پر تلا ہوا ہے۔

انروا نے بتایا کہ غزہ کے دو ملین سے زائد فلسطینی اس وقت خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، کیونکہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ دو برسوں کے دوران مسلسل بمباری اور درندگی کے نتیجے میں ان کے بیشتر گھروں، تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا ہے۔

یہ صورتحال غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری اجتماعی سزا اور نسل کشی کے اس بھیانک باب کو مزید اجاگر کرتی ہے جس میں لاکھوں معصوم فلسطینی عورتیں، بچے اور بوڑھے خوراک، پانی اور علاج سے محروم کر دیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan