Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

رفح میں اسرائیلی بمباری، خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح پر وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب غزہ کے مشرقی علاقوں میں قابض اسرائیل کی طرف سے گھروں کو دھماکوں سے اڑانے اور تباہ کرنے کا سلسلہ جاری تھا جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ نے شمالی رفح کے علاقے البرکس کے قریب بمباری کی جس سے دو شہری موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

اسی دوران شمالی رفح کے علاقے الشاکوش میں صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر فلسطینی خاتون منال عبداللہ سالم الترابین جامِ شہادت نوش کر گئیں۔

دوسری جانب غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشعف میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے ایک اور اشتعال انگیز اقدام میں شمالی غزہ کے شیخ زاید چوک کے قریب بلڈوزروں کے ذریعے زمینوں کی کھدائی اور تباہی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

خان یونس اور غزہ کے مشرقی علاقوں میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے گھروں اور رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے گھروں اور رہائشی محلوں کی تباہی کا سلسلہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قابض اسرائیل کی درندگی، نسل کشی اور اجتماعی سزا کی پالیسی کا تسلسل ہیں۔

حازم قاسم نے ثالث ممالک سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ روزانہ ہونے والے قتل عام، مسلسل محاصرے، امداد کی بندش اور رفح کراسنگ کے بند رکھنے جیسے جرائم کو روکا جا سکے۔

وزارتِ صحت غزہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے 10 فلسطینی شہداء کی میتیں ہسپتالوں میں پہنچائی گئیں جن میں دو نئے شہداء شامل ہیں جب کہ 8 کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اب بھی متعدد شہداء اور زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں جہاں امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں قابض اسرائیل کی گولہ باری اور رکاوٹوں کے باعث نہیں پہنچ پا رہیں۔

وزارت کے مطابق 11 اکتوبر 2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 238 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران ملبے سے 510 شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیل نے آج بین الاقوامی صلیبِ احمر کی وساطت سے مزید 45 شہداء کی لاشیں حوالے کی ہیں جس کے بعد اب تک قابض اسرائیل سے موصول ہونے والی شہداء کی مجموعی تعداد 270 ہو گئی ہے۔

یہ تمام شواہد اس امر کی واضح دلیل ہیں کہ قابض اسرائیل جنگ بندی کے کسی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہا بلکہ اپنی درندگی، نسل کشی اور تباہی کے تسلسل سے فلسطینی عوام کو اجتماعی طور پر سزا دے رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan