Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

اقوام متحدہ: اسرائیل نے غزہ کی 87 فیصد زرعی اراضی تباہ کر دی

غزہ۔ مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کی 87 فیصد زرعی اراضی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور تباہی کا یہ سلسلہ سنہ 2025ء کے دوران بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (فاو) اور اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ مرکز (یونوساٹ) کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں کھیتوں، سبز مکانات، آبپاشی کے کنوؤں اور زرعی پیداوار سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے وہاں کے زرعی نظام اور غذائی بنیاد کو تقریباً مٹا دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمینوں اور زرعی اثاثوں کی مسلسل اور منظم تباہی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ غزہ کا زرعی شعبہ مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

تاہم رپورٹ کے مطابق تقریباً 37 فیصد متاثرہ زرعی اراضی کو جنگ بندی کے بعد دوبارہ قابلِ کاشت بنایا جا سکتا ہے، جن میں سے لگ بھگ 600 ہیکٹر زمین نسبتاً محفوظ ہے اور اسے غذائی پیداوار کی بحالی اور مقامی آبادی کے روزگار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی آبپاشی کے کنوؤں کو پہنچنے والے نقصانات اپریل میں 83 فیصد سے بڑھ کر ستمبر کے آخر تک 87 فیصد تک جا پہنچے، جس سے فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار کا تسلسل برقرار رکھنا مزید دشوار ہو گیا ہے۔

فاو نے بتایا ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر زرعی بحالی کے منصوبوں میں شرکت کے لیے تیار ہے، تاہم اس نے خبردار کیا کہ غزہ کے لیے سنہ 2025ء میں 7 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کے ہنگامی امدادی منصوبے میں اب تک صرف 10 فیصد فنڈ فراہم کیا جا سکا ہے۔ ادارے نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری مالی امداد فراہم کرے تاکہ متاثرہ کسانوں کی مدد کی جا سکے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے امریکہ اور یورپی حمایت کے سہارے غزہ میں نسل کشی کا وحشیانہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں قتل، قحط، تباہی، بے دخلی اور گرفتاریوں جیسے جرائم شامل ہیں۔ اس نے نہ صرف عالمی برادری کی اپیلوں کو نظر انداز کیا بلکہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی بھی کھلے عام خلاف ورزی کی۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی تاحال لاپتا ہیں، جب کہ لاکھوں بے گھر ہو کر بھوک اور بیماری کا شکار ہیں۔ قابض اسرائیل کی درندگی نے غزہ کی بیشتر بستیاں، شہر اور زرعی علاقے نقشے سے مٹا دیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan