جامعہ کراچی کے شعبۂ سیاسیات میں پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے مسئلہ فلسطین کے موضوع پر اپنے تحقیقی و تخلیقی کام پیش کیے۔
اس موقع پر فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خصوصی طور پر نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کے تیار کردہ پوسٹرز کا معائنہ کیا۔
انہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی شعور اور عالمی امور کی فہم نوجوان نسل کے لیے نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہی نسل مستقبل میں ملک و قوم کی فکری و نظری رہنمائی کرے گی۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات کو ایسے علمی و فکری پروگراموں کے ذریعے طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہیے۔
آخر میں، شعبۂ سیاسیات کے اساتذہ نے ڈاکٹر صابر ابو مریم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا۔