Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قطر کا غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قابض اسرائیل سے احتجاج

دوحہ- (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز غزہ میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی مایوس کن اور افسوسناک تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے سرگرم ہے اور امریکہ اب بھی غزہ میں جنگ بندی کے موجودہ معاہدے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بتایا کہ دوحہ نے گذشتہ چند گھنٹوں میں فریقین سے بھرپور رابطے کیے ہیں تاکہ غزہ میں سکون اور استحکام قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کے تسلسل اور اس پر قائم رہنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان چیلنجز سے آگاہ ہیں جن کا سامنا جنگ بندی معاہدے کو گذشتہ روز کرنا پڑا۔ یہ توقع کے عین مطابق تھا تاہم ہماری پوری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ معاہدہ برقرار رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر کی اولین ترجیح جنگ کے خاتمے اور شرم الشیخ میں طے پانے والے سمجھوتے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

میدانی صورتحال کے حوالے سے غزہ کے سول ڈیفنس محکمے نے آج اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بارہ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں تقریباً 35 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے جنوبی اور وسطی غزہ میں رہائشی گھروں اور بے گھر شہریوں کے خیموں پر کیے گئے، حالانکہ حماس اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان جنگ بندی تاحال نافذ تھی۔

بعد ازاں قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ فوج کا کہنا تھا کہ اس نے اس سے قبل “درجنوں اہداف پر جوابی حملے” کیے جو اس کے ایک فوجی کی ہلاکت کے ردعمل کے طور پر کیے گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan