غرب ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) بدھ کی صبح قابض اسرائیل کے صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور الخلیل میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر درندگی کے تازہ مظاہرے کیے۔ حملوں کے دوران انہوں نے کئی گاڑیاں جلا ڈالیں اور دیواروں پر نفرت انگیز نسلی نعرے لکھ ڈالے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شمالی رام اللہ کی گاؤں عطارہ میں صہیونی آبادکاروں نے دو فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دیواروں پر عرب دشمن اور نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کی۔
اسی دوران مشرقی رام اللہ کی بلدیہ سلواد میں بھی آبادکاروں نے گھس کر تباہی مچائی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے لوگ زیتون چننے کی سرگرمی میں مصروف تھے۔ آبادکاروں نے فصل جمع کرنے والوں کو ہراساں کیا اور علاقے میں خوف و دہشت کی فضا قائم کی۔
الخلیل کے شمالی علاقے صوريف کی بستی دیر النیل میں بھی صہیونی آبادکاروں نے دو فلسطینی گاڑیاں جلا کر راکھ کر دیں۔
ان حملوں کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریاں کیں جن کا مرکز شہر بیت لحم بتایا گیا ہے۔
یہ تمام واقعات اس وقت پیش آرہے ہیں جب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی آبادکاروں کی درندگی، حملے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ فلسطینی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے ان حملوں کے مقابلے کے لیے بھرپور مزاحمت اور دفاعی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
