Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ یلغار، حماس رہ نما سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

غرب اردن ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح سویرے پیر کے روز مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اندھادھند چھاپے مار کر حماس کے رہنما جمال الطویل سمیت متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

کلب برائے اسیران نے بتایا کہ ایک اسرائیلی خصوصی دستے نے رام اللہ کے قریب واقع شہر البیرہ میں 61 سالہ جمال الطویل کے گھر پر دھاوا بولا، ان کے اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

خاندان کے مطابق قابض فوجی ایک سفید “مرسڈیز” گاڑی میں آئے، گھر میں گھس کر الطویل کے بیٹوں کو مارا پیٹا، پھر انہیں باندھ دیا اور جمال الطویل کو گرفتار کر کے لے گئے۔

جمال الطویل کو رام اللہ میں حماس کے ممتاز قائدین میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایک سابق اسیر ہیں جنہوں نے قابض اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً 18 برس قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ انہیں گذشتہ فروری میں غزہ میں مزاحمتی تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ اپنی آخری گرفتاری کے دوران قابض فوج کے تشدد سے ان کی صحت شدید متاثر ہوئی تھی۔

قابض اسرائیلی فوج نے اسی کارروائی کے دوران البیرہ کے ام الشرايط محلے سے نوجوان فادی عبدالدايم کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ شمال مغرب رام اللہ کے گاؤں دیر ابو مشعل سے کم سن محمد مجدی کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا۔

اریحا میں قابض فوج نے عقبه جبر کیمپ میں سات فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا، جن میں ایک سابق اسیر بدر المقيطی کی شناخت ہو سکی۔

اسی طرح نابلس میں بلاطہ کیمپ میں گھر گھر تلاشی کے دوران ہانی حشاش اور معتصم ابو عيشہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

طولکرم کے جنوبی علاقے ارتاح میں بھی قابض فوج نے نوجوان احمد ابو جاموس کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کر لیا۔

قابض اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا ہدف فلسطینی مزاحمتی کارکنان، رہنما اور سابق اسیران ہیں۔ یہ کارروائیاں اسرائیلی قابض حکومت کے فلسطینی عوام کے خلاف منظم ظلم و درندگی اور اجتماعی سزا کی پالیسی کا تسلسل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan