Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی کھدائیوں سے مسجدالاقصیٰ کے انہدام کا خطرہ :شیخ عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) مسجد اقصیٰ کے خطیب اور القدس میں قائم اعلیٰ اسلامی کمیٹی کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے نیچے اور اس کے اطراف جاری کھدائیوں کے نتیجے میں اس مقدس مقام کے انہدام کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

شیخ صبری نے واضح کیا کہ یہ سب ایک منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے وجود کو مٹانا، اس کی شناخت بدلنا اور اس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی پراسرار خاموشی ان خطرناک صہیونی کارروائیوں کو مزید جری بنا رہی ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے بتایا کہ قابض اسرائیل تیزی سے ایسی زیرِ زمین ڈھانچے تیار کر رہا ہے جو مسجد کی بنیادوں کو کمزور کر کے اس کی دیواروں اور صحنوں میں خطرناک دراڑیں ڈالنے کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ سب گریٹر اسرائیل کے اُس مذموم منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ اقصیٰ کی جگہ اپنے مبینہ ہیکل کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ نماز کے دوران غزہ اور مغربی کنارے کے اُن شہداء کے لیے نمازِ غائب بھی ادا کی گئی جو قابض اسرائیل کی مسلسل درندگی اور جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

قابض فوج کی سخت پابندیوں، ناکوں اور چیک پوائنٹس کے باوجود ہزاروں فلسطینی القدس اور اندرونِ فلسطین کے مختلف علاقوں سے مسجد اقصیٰ پہنچے۔ ان کا یہ اجتماع ایک زندہ اعلان تھا کہ وہ اپنے مقدس مقام سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور ہر حال میں اس کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

اس کے برعکس قابض اسرائیلی افواج نے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر فولادی رکاوٹیں اور سخت سکیورٹی اقدامات نافذ کیے، متعدد نوجوانوں کو روک کر ان کی شناختی دستاویزات ضبط کیں اور بہت سے فلسطینیوں کو زبردستی مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یہ تمام اقدامات القدس کے مسلمانوں پر قابض اسرائیل کے جبر اور مسلسل مذہبی جدو جہد کو دبانے کی پالیسی کا تسلسل ہیں۔

شیخ عکرمہ صبری نے عالمی امتِ مسلمہ، عرب ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد الاقصیٰ کو لاحق اس حقیقی خطرے کے پیش نظر فوری اقدام کریں تاکہ تاریخ کے اس مقدس مقام کو صہیونی تخریب سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan