Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل مخالف یہودی تنظیم کا القدس کے پارلیمنٹیرینز سے اظہار یکجہتی

palestine_foundation_pakistan_jewish-group-the-neturei-karta-jerusalem

مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کے حقوق کی حامی یہودی تنظیم “ناطوری کارٹا” نے بیت المقدس کے فلسطینی قانون ساز کونسل کے ان ممبران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جن کے بارے میں اسرائیلی حکومت نے شہربدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق ” ناطوری کارٹا” کےایک اعلیٰ سطح کے وفد نے بیت المقدس کے وسطی علاقے شیخ جراح میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر فلسطینی پارلیمنٹیرینز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا. وفد نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی ارکین مجلس قانون سازکو ملک بدر کرنے فیصلے کی شدید مذمت کی اور متاثرین کو یقین دلایا کہ تنظیم اسرائیلی فیصلے کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹیرینز سے ہرممکن تعاون کرے گی. اس موقع پر”ناطوی کارٹا” کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی شہری القدس کا حصہ ہیں اور پارلیمنٹیرینزکی شہربدری کا حکومتی فیصلہ صہیونیت کی پیداوار ہے.ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی فلسطینی شہریوں بالخصوص بیت المقدس کے باشندوں کے خلاف روا رکھے جانے والے سلوک کو کسی صورت بھی درست نہیں سمجھتے اور اسرائیل کی تمام ظالمانہ پالیسیوں کے خٰلاف آواز اٹھائیں گے. یہودی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے شہر بدری کا سلسلہ صرف حماس کے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی شہربدری تک محدود نہیں ہو گا بلکہ اسرائیل ہر اس شہری کو ملک بدرکرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے جو اس کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کا وجود ناجائز ہے.” ناطوری کارٹا” اسرائیل کو کسی قیمت میں بھی تسلیم نہیں کرے گی بلکہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھے گی. اس موقع پر القدس سے فلسطینیوں کی شہربدری مخالف کمیٹی، فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین اور دیگر سرکردہ شخصیات یہودی تنظیم کے وفد کا استقبال کیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan