Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قابض اسرائیلی فوج ,مغربی کنارے میں تلاشی کی کارروائیاں، متعدد گرفتار

غرب اردن(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب اور پیر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلائی۔ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے قلندیا فوجی چوکی پر فائرنگ کر کے ایک 37 سالہ فلسطینی نوجوان کو ران میں گولی ماری۔ زخمی نوجوان کو ہلال احمر کی ٹیموں نے نصف شب کے قریب قابض فوج کے حوالے سے تحویل میں لیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح بیت دقو قصبے (شمال مغربی القدس) میں کارروائی کے دوران 37 سالہ فلسطینی نوجوان سعید مصطفیٰ داؤد کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ فوجی اہلکاروں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، سامان توڑ پھوڑ کیا اور اہل خانہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔

رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح چار فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں المزرعہ الغربیہ اور دیر غسانہ دیہات کے علاوہ البیرہ شہر کے ام الشرايط محلے سے عمل میں آئیں۔ قابض فوج نے المغیر گاؤں (شمال مشرقی رام اللہ) میں بھی کئی گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو حراست میں لے کر میدانی تفتیش کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے المزرعہ الغربیہ گاؤں سے نزیہ لدادوہ اور اس کے بیٹے خالد کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا۔ اسی طرح دیر غسانہ گاؤں سے نوجوان اسامہ شریف شعیبی کو اور البیرہ کے ام الشرايط محلے سے نوجوان حمزہ شاہین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ المغیر گاؤں میں فوج نے کم از کم 15 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، ان کے گھروں کی تلاشی لی اور انہیں تفتیش کے لیے گھنٹوں کھڑا رکھا۔

ادھر بیت لحم کے مشرق میں واقع العساکرہ گاؤں میں قابض اسرائیلی فوج نے گھس کر متعدد محلوں میں فوجی چوکیاں قائم کر دیں۔ اہلکاروں نے شہری سلیم عساکرہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی تاہم گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

نابلس کے جنوب میں اللبن الشرقیہ گاؤں میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے کئی فوجی گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بولا۔ حارہ القناطر میں فوجی چوکیاں قائم کی گئیں جبکہ حارہ البیادر میں قابض فوج نے شہریوں پر زہریلی گیس کے شیل برسائے۔

اسی طرح قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے جنوب میں قباطیہ قصبے سے نوجوان اوس ماجد حنایشہ کو اور نابلس کے رفیدیہ محلے سے کم عمر عمرو ابو صالہ کو ان کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کر لیا۔

یہ تمام کارروائیاں قابض اسرائیلی ریاست کی اُس منظم پالیسی کا تسلسل ہیں جس کے تحت وہ فلسطینی سرزمین پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لیے روزانہ درندگی، ظلم اور جبر کے نئے حربے استعمال کر رہی ہے۔ نہتے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے، نوجوانوں کی گرفتاریاں اور براہِ راست فائرنگ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan