Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح :قابض اسرائیلی فوج کے دو اہلکار ہلاک، تین شدید زخمی

رفح(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی جنوبی سرحدی شہر رفح میں پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے میں قابض اسرائیلی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ قابض فوج کے ترجمان نے اتوار کی شام یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پہلا اہلکار ’رائد یانيف کولا‘ (عمر 26 سال) ہے جو ناحال بریگیڈ کی بٹالین 932 میں کمپنی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ دوسرا ہلاک ہونے والا اہلکار ’سارجنٹ ایتائی یافیتس‘ (عمر 21 سال) ہے جو اسی بٹالین کے “ایرز پروجیکٹ” میں تعینات تھا۔

قابض فوج کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اہلکار جنوبی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے تین فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کے تمام علاقوں میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہیں۔

بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہمیں رفح میں کسی واقعے یا جھڑپ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، کیونکہ یہ علاقے قابض اسرائیل کے زیر تسلط اور ممنوعہ زون میں شامل ہیں”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ القسام بریگیڈز کا رفح میں موجود اپنی چند باقی ماندہ یونٹوں سے مارچ سنہ2025ء میں جنگ کی بحالی کے بعد سے رابطہ منقطع ہے۔
“ہمیں کوئی معلومات نہیں کہ وہ مجاہدین شہید ہو چکے یا اب بھی زندہ ہیں،” بیان میں کہا گیا۔

القسام بریگیڈز نے زور دیا کہ “رفح میں جو بھی واقعات پیش آ رہے ہیں، ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ وہاں موجود مجاہدین سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں رہا اور اگر کوئی زندہ بھی ہے تو ہم ان تک نہیں پہنچ سکتے۔”

ادھر قابض اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ رفح میں صبح کے وقت “شدید نوعیت کا تصادم” پیش آیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan