Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصٰی کو نقصان پہنچا توعالم اسلام میں زلزلہ آجائے گا: عدلونی

akram-adloni انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں حدود سے تجاوز کرچکی ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ قبلہ اول کو نقصان پہنچا تو عالم اسلام میں زلزلہ آ جآئے گا اور پھر اسرائیل کے لیے اپنی بقاء ناممکن ہو جائے گی۔ ہفتے کے روز مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرم عدلونی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل جو کھیل کھیل رہا ہے وہ کوئی نیا نہیں بلکہ اسرائیل کی مسلسل پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جون اور اگست میں مسجد اقصیٰ کی دیواریں پھلانگنے کی فوجی مشقیں کرانے کا مذموم مقصد کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اسرائیل کی ان مشقوں سے صاف نظر آتا ہے کی اس کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے عزائم خطرناک ہیں اور وہ فوج کو قبلہ اول پرکسی بڑے حملے کے لیے تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ اسرآئیل کسی بھی وقت اپنی فوج کو مسجد اقصیٰ پرحملے اور اس پرمستقبل قبضے کا حکم دے تاکہ اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کو شہید کرکے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اکرم عدلونی نے کہا کہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں مکین فلسطینی شہری مسجد اقصی کی پہلی دفاعی لائن ہیں تاہم قبلہ اول کے تحفظ کے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عدلونی کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون نے صہیونی حکام کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کو آسان بنا دیا ہے۔ اسرائیل اور عباس ملیشیا مل کر فلسطینی علاقوں میں مجاہدین کے خلاف کاررائیاں کرتے ہیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan