Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی رہی تو غزہ کو تین ماہ خوراک دیں گے: عالمی ادارہ خوراک

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) عالمی ادارہ برائے خوراک (WFP) نے کہا ہے کہ اس کے پاس اتنے وسائل، عملہ اور امدادی نیٹ ورک موجود ہیں جو غزہ کی پٹی میں موجود تمام فلسطینیوں کو تین ماہ تک خوراک فراہم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ جنگ بندی برقرار رہے۔

ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ کے لیے خوراک کی امداد میں نمایاں اضافہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ خاص طور پر 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد امداد کی فراہمی میں پوری طرح تیار ہے۔

عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمیں اپنے کام کے تسلسل کے لیے پائیدار رسائی اور ایک مستحکم ماحول کی ضرورت ہے تاکہ ہم تمام ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں‘‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ہمارے پاس خوراک، عملہ اور نیٹ ورک موجود ہیں جو ہمیں تین ماہ تک غزہ کے تمام فلسطینیوں کو کھانا فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں‘‘ اور اس بات پر زور دیا کہ ’’اس مقصد کے حصول کے لیے جنگ بندی کا برقرار رہنا انتہائی ضروری ہے‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan