Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل ,صنعاء پر وحشیانہ فضائی حملہ،چیف آف اسٹاف شہید

صنعاء(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمنی مسلح افواج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد عبد الکریم الغماری قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔ یہ حملہ دارالحکومت صنعاء پر قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے کیا۔

یمنی مسلح افواج کی نمائندہ جماعت انصاراللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے ساتھ تصادم کے مراحل ابھی ختم نہیں ہوئے۔ قابض صہیونی دشمن نے جو سنگین جرائم کیے ہیں اس کا جواب اسے ضرور دیا جائے گا اور وہ اپنے کرتوتوں کی سزا ضرور پائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہماری مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہوتا اور یہ غاصب صہیونی وجود صفحہ ہستی سے مٹ نہیں جاتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 29 اگست کو قابض اسرائیلی فوج کے بعض افسران نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ یمن پر کیے گئے فضائی حملے کا مقصد انصاراللہ کے چیف آف اسٹاف اور وزیر دفاع کو نشانہ بنانا تھا۔ اس کارروائی میں جماعت کے دیگر اعلیٰ رہنما بھی ہدف بنائے گئے۔

اسرائیلی فوجی حکام نے اس وقت کہا تھا کہ وہ اس کارروائی کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حوثی قیادت کو نشانہ بنانے کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر اپنی جنگی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے، اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

قابض اسرائیلی افسران نے یہ بھی کہا کہ حملہ فوری طور پر موصول ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق انصاراللہ کی قیادت کا اجلاس اسی وقت منعقد ہو رہا تھا جب ان کے رہنما عبدالملک الحوثی خطاب کر رہے تھے۔ صہیونی افسران کے بقول، فوج کو اعلیٰ سطحی سیاسی منظوری ملتے ہی حملہ فوری طور پر کر دیا گیا۔

یہ حملہ نہ صرف یمن کی خودمختاری پر صریح جارحیت ہے بلکہ اس نے خطے میں کشیدگی کے شعلوں کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قابض اسرائیل کا یہ اقدام اس کے توسیع پسندانہ عزائم، گریٹر اسرائیل کے خواب اور مسلم ممالک میں عدم استحکام پھیلانے کی منظم سازش کا حصہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan