Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دو سو سینتیس ہزار شہید و زخمی، غزہ نسل کشی کا انسانی المیہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں میں 151 فلسطینی شہداء کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 116 کو ملبے تلے سے نکالا گیا۔ اس کے علاوہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں مزید 72 افراد زخمی ہوئے۔

وزارتِ صحت نے اپنے روزانہ اعدادوشمار میں بتایا کہ امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار اب بھی شدید تباہی اور نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کے باعث متعدد متاثرین تک نہیں پہنچ سکے جو ملبے تلے یا سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سنہ2023ء کی سات اکتوبر سے شروع ہونے والے قابض اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 67 ہزار 682 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 33 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ شہداء کے مجموعی ریکارڈ میں 320 نئے نام شامل کیے گئے ہیں، جن کی تصدیق لاپتہ افراد اور اطلاع شدہ شہداء کے ریکارڈ کی عدالتی کمیٹی نے مکمل جانچ کے بعد کی۔ یہ اضافہ 3 تا 10 اکتوبر سنہ2025ء کے عرصے میں سامنے آیا۔

اسی تناظر میں وزارتِ صحت نے انکشاف کیا کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل قحط اور غذائی قلت کے باعث شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اب تک بھوک اور غذائی قلت سے 463 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 157 معصوم بچے شامل ہیں۔ جب سے عالمی اداروں نے غزہ میں قحط کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے، اس کے بعد سے مزید 185 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 42 بچے شامل ہیں۔

وزارتِ صحت نے تمام شہداء اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کا ڈیٹا وزارت کے سرکاری آن لائن پلیٹ فارم پر جمع کرائیں تاکہ قومی سطح پر مرتب کیے جانے والے شہداء کے ریکارڈ کو مکمل کیا جا سکے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ شہداء، زخمیوں اور قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین اور تفصیلی معلومات وزارت کے سرکاری ویب سائٹ www.sehatty.ps/public پر دستیاب ہیں۔

فلسطینی نسل کشی
اسرائیلی جنگی جرائم
اجتماعی قتل عام
غزہ پر قحط مسلط
اجتماعی سزا
انسانی بحران
قابض اسرائیل کی درندگی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan